تلنگانہ

ہند آسٹریلیا میاچ، حیدرآباد میں ٹکٹوں کیلئےبھگدڑ 20 زخمی۔ پولیس لاٹھی چارج، کسی کی موت نہیں ہوئی: پولیس

حیدرآباد: ہندوستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان حیدرآباد میں کھیلے جانے والے کرکٹ میاچ کے تعلق سے شائقین کرکٹ میں جوش دیکھا جارہا ہے۔ جم خانہ گراونڈ پرٹکٹس کی فروخت جاری ہے جہاں عوام کا ہجوم امڈ پڑا۔ کل رات سے ہی لوگ ٹکٹ خریدنے کیلئے جمع تھے، آج جم خانہ گراونڈ کے پاس ٹکٹ خریدنے کیلئے لوگوں میں دھکم پیل ہوگئی جس کی وجہہ سے 20 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اس دوران یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ بھگدڑمیں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ پولیس نے اس کی تردید کردی۔ آئندہ اتوارکوحیدراباد کے اوپل اسٹیڈیم میں ہند آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میاچ کھیلا جانے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button