مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماءبھیونڈی کی قیادت میں موقروفدکاچپلون دورہ

 

ممبئی _ جمعہ کی علی الصباح حضرت مولانا مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی کی قیادت میں قاری انصاراحمدصاحب استاذجامعہ سراج العلوم بھیونڈی،ابراراحمدبھائی حاجی حسیب الرحمان (حسوبھائی) آفتاب عالم،انس خان پرمشتمل ایک مؤقر وفدخطہءکوکن کےمشہورشہرچپلون روانہ ہوا جہاں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیاہے۔
امیرالہندجانشین شیخ الاسلام حضرت مولاناسید ارشدمدنی دامت برکاتہم العالیہ(صدرِجمعیۃ علماء ہند)کےحکم پرجمعیۃ علماء مہاراشٹرکےذمہ داران نےپورےصوبہ میں کوکن سیلاب متاثرین کی امداد اورریلیف کاری کےلئےکھیڑ،مہاڈ،رتناگیری اورچپلون وغیرہ میں اپنے خصوصی نمائندوں کو بھیج کر حالات کامکمل جائزہ لےکرفوری ضروریات زندگی مہیاکرانےکےلئےکمرکس لی ہےچنانچہ سوشل،الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ریلیف کاری اورراحت رسانی کی خبریں مسلسل گردش میں ہیں

چونکہ اب چپلون کاراستہ بھی کھل گیا تھاتوحضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی،حاجی گلزار احمد اعظمی اوردیگرذمہ دارانِ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےحضرت مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی سےچپلون کےحالات کاجائزہ لینے کے کےلئےسفرکرنےکی گزارش کی مفتی صاحب نےنہ صرف یہ کہ بشاشت کے ساتھ اسےکیا بلکہ آپ نےاس موقعہ کوباعث سعادت گردانااورپانچ مزیدسعادت منداحباب کے ہمراہ جمعہ کی نماز سےقبل چپلون پہونچ گئےجمعہ کی نماز کےبعدپورےشہرکاطوفانی دورہ کیامقامی احباب سےمیٹنگ کی شہرکےکونےکونےمیں پہونچ کرپریشان حال لوگوں کی ڈھارس بندھائی اورپل پل کی رپورٹ حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے پاس بھیجتےرہےآپ نےحالات کی سنگینی کا احساس دلایااور ضروریات کےسلسلہ میں مولاناکوباخبرکیا
دوستو! میں آپ کو بتاتا چلوں کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران سےیہ کہہ رکھاہےکہ ہمیں اپنی تنظیم کےپلییٹ فارم سے جہاں متاثرین کی فوری امداد اورراحت رسانی کاکام‌ جنگی پیمانے پر کرناہےوہیں وقت آنےپرغریبوں کےگھرکی تعمیرومرمت کرکےان کی بازآبادکاری کاکارنامہ بھی بڑےپیمانےپرانجام دیناہے،جیساکہ ہم نے ملک کےمختلف صوبوں میں پہلےبھی یہ کام بڑےپیمانےپرکررکھاہے

جمعیۃ علماء ہند زمینی یاآسمانی مصیبت کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کےنام پر جوایک بہت بڑی عبادت ہےبلاتفریق مذہب وملت ہمیشہ سےکام کرتی آئی ہے اورالحمدللہ ملت کواس تنظیم پرخوب اعتماد ہےتنظیم نےاہل کوکن کی خدمت کاجذبہ لےکروہاں بڑےپیمانےپربلاتفریق مذہب وملت کام شروع کردیا ہےاوربازآبادکاری کاعزم مصمم کررکھاہے
لہٰذا تمام اہلِ خیرحضرات سےدردمندانہ اپیل ہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کےمیدان میں بھرپورحصہ لیں اور دل کھول کرتعاون فرمائیں ان اللہ لایضیع اجرالمحسنین۔