نیشنل

بستر پر نوٹوں کے بنڈلوں کے ساتھ پولیس افسر کی بیوی اور ان کے بچوں کی تصویر وائرل

لکھنو _ 30 جون ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے اناؤ شہر میں ایک گھر میں بستر پر 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل بچھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، تصویر میں نظر آرہی خاتون  پولیس اسٹینشن ھاوس آفیسر کی بیوی ہے اور ان کے ساتھ ان کے بچے ہیں۔ نوٹوں کے بنڈلوں کو بستر پر رکھ کر کھیلتے ہوئے لی گئی تصویر انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حالانکہ یہ وائرل تصویر 2 سال پرانی بتائی جا رہی ہے۔ معاملہ کے علم میں آنے کے بعد ایس پی اناؤ نے اسٹیشن ھاوس آفسر سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ یہ تصویر اناؤ کے بہتا مجاور پولیس اسٹیشن کے ھاوس آفیسر رمیش چندر ساہنی کے گھر کی بتائی جا رہی ہے۔یہ بچے نوٹوں کے بنڈلوں کو بستر پر رکھ کر کھیل رہے ہیں۔ جمعرات کی دوپہر سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد اناؤ پولیس میں ہلچل مچ گئی اور جب اس تصویر کی جانچ کی گئی تو اس کی حقیقت سامنے آئی۔

 

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  اسٹیشن ھاوس  آفیسر رمیش چندر ساہنی کی بیوی بچے بستر پر 500 روپے کے نوٹوں کے تقریباً 27 بنڈلوں کو پھیلاتے ہوئے کھیل رہے ہیں اور تصویر کھینچ رہے ہیں، یہ رقم تقریباً 14 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔  پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ اسٹیشن ہاوس آفیسر کے گھر میں نوٹوں کے اتنے بنڈل کہاں سے آئے؟

 

اس معاملے میں  اناؤ پولیس نے بتایا کہ تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ تصویر ایس ایچ او بہتا مجاور پولیس اسٹیشن کے گھر کی ہے۔   رمیش چندر ساہنی سے پوچھا گیا کہ یہ رقم کہاں سے آئی؟جس پر اس نے بتایا کہ جائیداد خریدنے کے لیے رشتہ دار یہاں رقم لایا تھا اور یہ تصویر دو سال پرانی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button