جگتیال میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مفت ٹیلرنگ ٹریننگ کی نئی بیاچ کا آغاز

جگتیال _ جگتیال میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مفت ٹیلرنگ سنٹر کے نئی بیاچ کا آغاز ہوا۔ضلع پرشد چیر پرسن ڈی وسنتاسریش  ، جگتیال بلدیہ کی  چیر پرسن ڈاکٹر بوگا شراونی جگتیال صدرملت اسلامیہ میر کاظم علی اور  عمادالدین عمیر آمیر مقامی جماعت اسلامی جگتیال کی موجودگی میں نئی بیاچ کو تربیت دینے کے عمل کا آغاز ہوا۔اس موقع پر بلدیہ کی چیرپرسن نے مخاطب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی سماجی و فلاحی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ خواتین کوہنر مند بنا نا وقت کی اہم ضرورت ہے اس طرح کی تربیت سے خواتین گھر میں رھ کر  ٹیلرنگ کے ذریعہ روز گار  حاصل کرسکتی ہیں اس طرح کی فلاحی خدمات کے لیئے ہرشخص کو آگیے آنے کی ضرورت ہے ضلع پر شد چیر پرسن ڈی وسنتا نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے 8ویں بیاچ کو تربیت دی جا رہی ہے جو قابل ستائش ہے انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے .مسلم خواتین کو شادی مبارک اسکیم کے تحت رقم دی جا رہی ہیں اس موقع پر محمد عماد الدین عمیر امیر مقامی جماعت اسلامی شعیب الحق طالب محمد قدیر .خواجہ صلاح الدین .محمد غوث علاوہ مرد وخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی