اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل پر پی آر ٹی یو کے وفد کی رکن کونسل راگوتھم ریڈی سے نمائندگی

 

کورٹلہ _ جناب عبدالواجد پی آر ٹی یو ٹی ایس کورٹلہ منڈل کے صدر کی قیادت میں  آج  ایم ایل سی راگوتھم ریڈی کریمنگر سے ملاقات کی. اس موقع پر عبدالواجد نے موثر انداز میں اردو کے تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا.جس میں خاص کر اسپیشل اردو ڈی ایس سی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا.اس کے علاوہ مخلوعہ و مطلوبہ جائدادوں کی تقررات اور اردو مدارس کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. اور الحمد للہ ایم ایل سی راگھوٹم ریڈی نے مثبت ردعمل ظاہر کیا.

اس موقع پر  عبدالواجد صاحب صدر پی آر ٹی یو کے ساتھ اُن کی ٹیم، پی آر ٹی یو ٹی ایس کورٹلہ منڈل کے صدر ایم ڈی عبدالواجد، ضلع اور منڈل قائدین کوگیلا ستیہ نارائن، یلا امرناتھا ریڈی، کوگیلا کرشنا، سرتاج احمد، پی دھرم دیپ، ایم ڈی مجیب، سید سیف الدین اور دیگر نے شرکت کی۔