جنرل نیوز

کھمم میں دوروزہ وکلاء کا تربیتی پروگرام کا اختتام

کھمم _  کھمم ضلع کورٹ میں متحدہ کھمم ضلع کے وکلاء کے لئے دوروزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس پروگرام میں حیدرآباد کے ماہر قانون دان محترمہ نندا ماسٹر ٹرینی نے وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی پیروی میں اول دستور وأئین کے مطابق جدوجھد کریں۔  وکلاء کی یہ ذمداری ہے کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اور غریبوں کو انصاف فراہم کریں ۔ تربیتی اجلاس کے اختتام سے آج سی ہچ کے بھوپتی کھمم ضلع کورٹ چیف جسٹس اور جاوید پاشا سینیئر سیول جج کھمم نے اپنے خطاب میں لیگل سروس وکلاء سے خطاب کیا انھوں نے  کہا کہ عدالت میں مقدمات کے پیروی کے دوران تمام دستاویزات کے ساتھ مدلل بحث کریں اور وکلاء کی یہ ذمداری ہے کہ وہ غریبوں کی ہمیشہ مدد کریں اور پیشہ وکالت کو عوام کی خدمت بالخصوص غریبوں کی بھرپور مدد کریں یہی اس پیشہ کے ساتھ انصاف ہے خاتون وکلاء نے سینیئر قانون دان و ماسٹر ٹرینی محترمہ نندا کی شال پوشی اور گل پوشی کی دو روزہ اجلاس میں متحدہ کھمم ضلع کے لیگل سرویسس کے وکلاء موجود تھے

ا

متعلقہ خبریں

Back to top button