نیشنل

مسلم ریزرویشن منسوخی معاملہ،سیدیاسین نےصدرجمہوریہ ہند کو لکھا مکتوب

رائچور:سینئرکانگریس لیڈراوررائچورکےسابق رکن اسمبلی سیدیاسین نےکرناٹک کی بی جےپی حکومت کی جانب سے 2Bکےتحت مسلمانوں کےچارفیصدریزرویشن کی منسوخی کےبعدصدرجمہوریہ ہندکوایک مکتوب روانہ کیاہے۔سیدیاسین نےمسلمانوں کےلئے2Bکےتحت تحفظات کی بحالی کےلئےاپنےاختیارات کااستعمال کرنے کی صدرجمہوریہ ہندسےگذارش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نےجلدبازی میں فیصلہ کرکےمسلمانوں کےساتھ بڑی ناانصافی کی ہے۔انہوں نےکہاکہ گذشتہ کئی سالوں سےریاست میں معاشی اورسماجی طورپرپسماندہ مسلمانوں کوروزگاراورتعلیمی سطح پرچارفیصدتحفظات کافائدہ حاصل ہورہاتھا۔سیدیاسین نے چارفیصدریزرویشن کی منسوخی کےریاستی حکومت کےفیصلےکونامناسب اورغیردستوری قراردیا۔سابق رکن اسمبلی نے تحفظات کوبحال کرتےہوئےریاست میں امن واماں کوبرقراررکھنےکی صدرجمہوریہ سے درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button