جنرل نیوز

عادل آباد کا نوجوان سہیل خان دو دن سے اچانک لاپتہ

عادل آباد _ عادل آباد سے ایک 35 سالہ نوجوان 31 جولائی 2021 بروز ہفتہ سے لاپتہ ہے۔افراد خاندان کی اطلاعات کے مطابق شہر مستقر عادل آباد کے محلہ پنجہ شاہ سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ سہیل خان نامی نوجوان 31 جولائی 2021 ہفتہ کی صبح سے لاپتہ بتایا گیا ہے۔ہفتہ کی صبح اہلیہ کو کسی کام سے باہر جانے کی اطلاع دیکر روانہ ہوا تھا۔تاہم ہفتہ اور اتوار دو دن کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی گھر واپس نہیں لوٹا۔پیشہ سے ہیرو ہونڈا شوروم میں اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے۔فون بھی بند بتایا جارہا ہے۔اچانک شادی شدہ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے سے افراد خاندان صدمے میں ہے۔اور گمشدہ نوجوان کو تلاش کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔افراد خاندان نے عوام سے گمشدہ شخص نظر آنے پر درج ذیل فون نمبرات پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔7036764286/9985663432

متعلقہ خبریں

Back to top button