جنرل نیوز

نظام آباد،بودھن، آرمور کے اُردو صحافیوں سے  ایوارڈ س کیلئے تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے درخواستیں مطلوب: اشفاق احمد خان، ایم اے ماجد کا بیان 

نظام آباد 17/ جون(محمد یوسف الدین خان /نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/ اردو لیکس)تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) کی جانب سال 2021 اور سال 2022 کے لئے اردو کے معروف وسینئر صحافیوں کی یاد گار سے موسوم فیض محمد اصغر ایوارڈ، انوار ادیب ایوارڈ، تبسم فریدی ایوارڈ2 سالہ ایوارڈ س کے لئے نظام آباد، بودھن، آرمور سے 20سال سے زائد نمایاں خدمات انجام دینے والے اردو صحافیوں سے سال 2021 اور سال 2022 کے زمرے کے لئے علیحدہ علیحدہ درخواستیں مطلوب ہیں

 

۔محمد اشفاق احمد خان المعروف پاپا خان ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز، صدرتلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد، رکن ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی، ایم اے ماجد ریاستی جوائنٹ سیکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے اپنی پہلی اردو صحافیوں کی قومی کانفرنس کے حیدرآباد میں کامیاب انعقاد کے بعد اپنے سالانہ ایوارڈس کا اعلان کیا تھا جس میں حیدرآباد کے علاوہ اضلاع کے صحافیوں کے لئے (3) ایوارڈ س شامل ہیں انہوں نے بتایا فی ایوارڈ 10 ہزار روپے نقد رقم،یادگار مومنٹو، توصیفی سند،شال و گلدستہ پر مشتمل ہوگا۔اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب آئندہ ماہ جولائی 2023 میں حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں مہمانان خصوصی کے ہاتھوں پیش کئے جائینگے

 

انہوں نے ضلع نظام آباد، بودھن آرمور سے تعلق رکھنے والے اردو صحافیوں سے اپنی درخواستیں 28/جون2023 سے قبل مکمل بائیو ڈاٹا کے ساتھ شخصی طور محمد اشفاق احمد خان ضلع کنوینر(TUWJF) سیل نمبر9849837774،ایم اے ماجد ریاستی جوائنٹ سکریٹری (TUWJF) سیل نمبر 9440755000،محمد یوسف الدین خان7396778375 ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد،محمد امیر الدین جرنلسٹ (اے جے) سیل نمبر9603078984 سے ملاقات کرتے ہوئے پیش کرسکتے ہیں

 

۔اشفاق احمد خان نے بتایا کہ موصول ہونے والی درخواستوں صدر دفتر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن حیدرآباد کو ارسال کی جائیگی فیڈریشن کی جیوری ایوارڈس کے لئے صحافیوں کو منتخب کریں گی اس کا فیصلہ قطعی ہوگا جیوری کو کسی بھی تجویز کو منظور یا نا منظور کرنے کا مکمل اختیار حاصل رہے گا انہوں نے اردو صحافیوں سے خواہش کی کہ وہ اپنی درخواستیں داخل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button