تلنگانہ

کھمم میں آج ہفتہ کو عظیم الشان جلسہ عام بعنوان جلسہ سیرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم

حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 7 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد قباء جلگم نگر کھمم میں عظیم الشان جلسہ عام بعنوان جلسہ سیرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا جارہاہے

 

زیر صدارت مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مہمانان خصوصی حضرت حضرت مولانا سیّد احمد ومیض ندوی صاحب نقشبندی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد۔۔۔ حضرت مولانا محمد موسیٰ خان صاحب استاذ حدیث احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ حیدرآباد کے علاوہ مقامی علمائے کرام کے بھی بیانات ھونگے عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ سے میں شریک ہوکر علمائے کرام کے بیانات سے استفادہ کریں خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام ہے۔۔۔۔

 

مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں علماء کرام و حفاظ کے لیے خصوصی اجلاس آج بعد نماز ظہر مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں شہر کے علماء و حفاظ اور ائم مساجد کے لیے خصوصی اجلاس رکھا گیا اس اجلاس میں مہمانان خصوصی حضرت مولانا سیّد احمد ومیض ندوی صاحب نقشبندی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد اور مولانا محمد موسیٰ خان صاحب ندوی حیدرآباد کا خصوصی خطاب ہوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button