جنرل نیوز

میسا پداپلی کے زیر اہتمام یومِ قومی تعلیم کا شاندار انعقاد

ودیا والنٹریس کے ذریعے اُردُو اساتذہ کا تقررکیا جاۓ ڈی ای او پداپلی

11 نومبر پدا پلی (محمد استقام الدین)اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سروس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی یومِ تعلیم کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایس میسا پدا پلی کے زیر اہتمام قومی یومِ تعلیم این ایس رائل فنکشن ہال کنارم روڈ منعقد ہوا ہے پروگرام کا آغاز مفتی استقام الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا بعد ازاں نعت پیش کی گئی اس پروگرام کے مہمان خصوصی داسہری منوہر ریڈی مہمان اعزازی مادھوی ڈی ای او پداپلی سرور شاہ بیابانی صدر ترقی انجمن اُردُو کریم نگر فرحہ ناز پی ایم شیخ جنرل سیکریٹری میسا اسٹیٹ و دیگر نے شرکت کی ہے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ اکرام نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تاریخ سے روشناس کرایا ہے اس موقعہ پر ڈی ای او پدا پلی خطاب کرتے ہر کہا کہ اُردُو کی بہت ساری ملازمتیں خالی ہے ہر شخص اس خلا کے پر کرنے کی فکر کرنا چاہیے اس خلا کو اگر پر نہ کیا جائے تو اُردُو اسکولس بند ہوجائینگے اسکے لیے ودیا ولنٹریس کا تقرر کیا جائے بعد ازاں کنوینر پروگرام افضل محی الدیں نے بھی مولانا آزاد کی حالات زندگی کو بہتر انداز میں خطاب کیا اور نیٹ کے میدان میں طلباء کو آگے آنے کے لیے کہا ہے۔اس موقعہ پر میسا پدا پلی کی جانب سے پدا پلی اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے اوّل و دوّم طلبہ و طالبات کی تہنیت پیش کی ہے۔اس موقعہ پر طلبہ و طالبات و شہریانے پداپلی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button