جنرل نیوز

صفابیت المال شاخ عادل آباد کے تحت ماہانہ وظائف تقسیم پروگرام

موجودہ حالات میں ضرورت مندوں کا خیال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر صفابیت المال شاخ عادل آباد حافظ شیخ بشیر احمد نے صفا کے تحت ماہانہ وظائف تقسیم پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عادل آباد کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے بیوہ خواتین،معذورین و مستحقین فی کس پانچ سو کے حساب سے بلالحاظ مذہب بیس مستحقین میں ہر ماہ کی طرح دفتر صفا پر وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔حافظ شیخ بشیر احمد نے مزید کہا کہ عادل آباد میں صفابیت المال کے تحت مختلف خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔عوام کے تعاون سے ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کیا جاتا ہے۔انہوں نے اہل خیر حضرات سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر صدر صفا مولانا سید مبشر احمد رشیدی،خازن حافظ امجد خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button