جنرل نیوز

اردو صحافیوں کے دیرینہ مسائل پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی کل ھند کانفرس

حیدرآباد ۔8/مئی (پریس نوٹ)ریاست میں اردو سے وابستہ صحافیوں کے مسائل اور قومی سطح پر صحافت۔بالخصوص اردوصحافت کے موضوعات پر تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ایک قوی کانفرس ۔28/مئی کو حیدرآباد میں منعقد کررہی ھے۔ اس کانفرنس میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش۔ مہاراشٹرا۔ کرناٹک ۔ودیگر علاقوں سے اردواخبارات ۔الکٹرانک میڈیا۔ وڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے تقریباً سات سوصحافی شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس کی تیاری کے لئے ایک مشاورتی اجلاس میں فیڈریشن کی ضلع وسٹی یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اوراردوصحافیوں کے مسائل وکانفرنس کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کی صدرات فیڈریشن کے صدرایم اے ماجد نے کی۔ نائب صدور ۔حبیب علی الجیلانی۔ مبشرالدین خرم ۔ محمد عبدالقادر فیصل۔ سیداحمد جیلانی ، سید عظمت علی شاہ، اعجاز احمد خان ۔ جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین۔ آرگنائزنگ سکریٹری امجد علی کے علاوہ اضلاع عادل آباد،نرمل ، کے بی آصف آباد ،سدی پیٹ ، ورنگل ،کریم نگر ،محبوب نگر ،ناگری کرنول ،ونپرتی ، گدوال ، سنگا ریڈی اوردیگر اضلاع کے نمائندوں نے اجلاس میں مجوزہ قومی کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی تجاویز پیش کئے۔ صحافیوں کے مسائل۔ارباب مجاز وحکومت کومتوجہ کرنے ایک لائحہ عمل مدون کیاگیا۔ اس مجوزہ ایک روزہ کانفرنس کے پروگرام کو قطعیت دی گئی۔ اردوصحافت کے حوالے سے بلا تخصیص یہ کانفرنس تمام صحافیوں کے لئے ہوگی۔ کانفرنس کی تشہیر کے لئے ۔”چلوحیدرآباد“ کے نام سے ایک پوسٹر جاری کیاگیا۔ اس موقع پر صدر فیڈریشن ایم اے ماجد صاحب نے کہا کہ تمام مسائل سے متعلق کانفرنس میں احاطہ کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اتحادکا مظاہرہ ہی ہماری کامیابی ہے۔

اجلاس میں اضلاع سے آئے صحافیوں نے وہاں کے مسائل ۔ایکریڈیشن کارڈ کے حصول۔ صحافیوں کے بچوں کومفت تعلیم۔ ہیلتھ کارڈس ۔ہیلتھ انشورنس۔ حادثاتی انشورنس۔ ہاوس سائٹس۔ ڈبل بیڈروم مکانات۔ صحافتی برداری کے ساتھ ہورہی ناانصافی۔ غیر ضروری تحدیدات۔ صحافتی برادری کا استحصال سے متعلق جیسے اہم مسائل کے علاوہ دیگر مسائل پربھی پر فیڈریشن کو توجہ دلائی۔ اورمطالبہ کیاکہ ریاستی و ضلعی ایکریڈیشن کارڈ کمیٹیوں میں اردوداں کو نمائندگی کیلئے کانفرس میں قرارداد کی منظوری اور حکومت پر دباؤ کا مشورہ دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button