جرائم و حادثات

مہاراشٹرا میں خوفناک سڑک حادثہ 9 ہلاک 25 زخمی: ویڈیو وائرل

ممبئِ: ریاست مہاراشٹر کے دھولے میں کل ایک بے قابو لاری نے دو گاڑیوں کو ٹکر دے دی اوردھابہ میں گھس پڑی۔ اس حادثہ میں 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ خوفناک حادثہ منگل کی دوپہر پلاسنیر گاؤں کے پاس اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے لدی لاری کا بریک فیل ہو گیا اور وہ بے قابو ہوگئی۔ لاری نے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو ٹکر دے دی جس کے بعد دھابہ میں گھس پڑی۔

 

 

مہلوکین میں بس اسٹاپ پر کھڑے دو نابالغ اسکولی بچے بھی شامل ہیں، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔حادثہ اس وقت ہوا جب ٹرک مدھیہ پردیش سے دھولے کی طرف جا رہا تھا۔ اس حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

 

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے دھولے میں ایک حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نےپردھان منتری قومی راحت فنڈ( پی ایم این آر ایف ) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضے کااعلان کیا۔ نریندرمودی نے لکھا’’دھولے، مہاراشٹر میں ہونے والا حادثہ افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔

 

 

زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا۔ پردھان منتری قومی راحت فنڈ کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمی ہونے والے ہر فرد کو50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button