جنرل نیوز

محبوب نگر میں سبیل ٹرسٹ و جمعیت العلماء محبوب نگر کی جانب سے تھلسمیا کے مریضوں کے لئے خون کا عطیہ کیمپ

محبوب نگر: 8 اگست (اردو لیکس) سبیل ٹرسٹ و جمعیت العلماء محبوب نگر کی جانب سے تھلسمیا بیماری سے متاثرہ مریضوں کے لئے جنکو مہینہ میں دو تین بار خوں کی ضرورت ہوتی ہے کی ضروریات کی تکمیلِ کے لیے مشہور و فعال سماجی خدمت گزار ابو ایمل صاحب کی تحریر پر الماس فنکشن ہال محبوبنگر مین منعقد میگا بلڈ بنک کا آپکو 8/ اگست اتوار کی صبح تاشام 5 بجے تک اہتمام کیا گیا جسمین ہندو اور مسلمان نوجوان کی کثیر تعداد نے حصہ لیتے ہوے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انسانی ہمدردی و رواداری کی ناقابل فراموش جذبہ کا اظہار کیا اس موقع پر محبوبنگر شہر کے نمائندے عمائدین نے شہر کے علاوہ مجلس اتحادالمسلمین ضلع محبوبنگر کے قاییدین کے ایک وفد نے جسمین سلام محمد عبد الہادی صاحب ایڈوکیٹ صدر مجلس اتحادالمسلمین ضلع محبوبنگر وسیدسعادت الللہ حسینی مجلسی فلور لیڈر وصدر ٹاون مجلس محمد طاہر سنیر مجلسی قایید، محمد سلیم احمد نے نےکیمپ کا دورہ کرکے منتظمین اور لواحقین کو خوں کا غطیہ دینے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوے نوجوانوں کے جذبہ ایثار کے حیران کن مظاہرہ کی زبردست ستائش کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سےبا ت کرتے ہوے سبیل ٹرسٹ و جمعیت العلماء محبوبنگر کے نوجوان علماء اکرام کی جانب سے مولانا محمد نعیم کوثر رشادی صاحب بانی و سکریٹری سبیل ٹرسٹ اور مولانا محمد عبد الللہ خان حسامی و مولانا محمد فخر الدین صاحب و مولانا محمد ظہیر خان صاحب کی قیادت و نگرانی کو مثالی قرار دیا اور سبیل ٹرسٹ جو محبوبنگر کا فعال ادارہ نے اپنی سماجی خدمات کے ریکارڈ انجام دیہی جسمین معمر اور معاشی حالات سے مجبور لوگوں کا ماہانہ وظائف، غریب ونادار لڑکیوں کی شادی میں امداد، علماء وحفاظ اکرام کی بند مٹھی امداد، لاک ڈاون میں لاکھوں کی امداد، حیدرآباد کے سیلاب سے متاثر ین متاثر ین کی انکے مقام کو پہنچکر امداد اور غریب تاجرین جوسود خوروں کے پنجہ میں پھنس کر آپنی محنت کی کمائی سے اپنا پیٹ کاٹ کر انک پیٹ بھرہے تھے کو خودمکتفی بنانے کے لیے مکمل درکار کاروبار ی اشیاء بشمول ٹھیلہ بھنڈیاں اور ٹیلیرنگ سنٹر کے علاوہ عام محنت کش خواتین میں سلائ مشینوں کی تقسیم کے بعد میگا خوں کے عطیہ کے کیمپ کا ابوایمل صاحب کی تحریک پر اہتمام اور کامیاب بلڑ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کومثالی اور دین و دنیا میں کامیابی و کامرانی کے کامیاب جاری سفر پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر امتیاز اسحاق سکریٹری ٹی. آر. ایس. و کونسلران بلدیہ مشتاقِ رشید ،شبیر احمد، محمد عمر، محمد محبوب، منیرالدین. چنہ کے علاوہ محمد مقصود و عبد المعبود اور نوجوانوں کی کٹیر تعداد موجود تھی اس کیمپ میں علماء کرام خفاظ وامان مساجد نے بھی اپنے خون کا عطیہ دیا مولانا غلام احمد صاحب رشادی خطیب مسجد اسٹیشن محبوبنگر نے مکھتل سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہنچکر خون کا عطیہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button