جنرل نیوز

نظام آباد میں کارپوریٹریم اے قدوس کے ہاتھوں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا افتتاح 

تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبودی اور صحت و تندرستی کیلئے چیف منٹر کے مثالی اقدامات 

نظام آباد 14 /مارچ ( اردو لیکس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبودی کے ساتھ ساتھ صحت و تندرستی پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے آنکھوں کی مختلف بیماریوں و شکایتوں اور بصارت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آنکھوں کی روشنی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس سے عوام کو استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 دھا رو گلی نظام آباد مسٹریم اے قدوس نے یونانی دواخانہ لائین گلی میں محکمہ میڈیکل اینڈ ہلت کی جانب سے قائم کئے گئے آنکھوں کی روشنی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ مفت آنکھوں کا کیمپ اگلے ماہ 17 اپریل تک جاری رہے گا میڈیکل ٹیم آنکھوں کے معائنہ کے بعد ضرورتمندوں کو مفت دوائیں و عینکیں بھی دیں گی اور اگر ضرورت ہو تو آنکھوں کی بہتر بینائی کیلئے سرکاری دواخانے میں مفت آپریشن بھی کریں گے کارپوریٹریم اے قدوس نے دھارو گلی لائین گلی , برکت پوره , احمدی بازار اعظم روڈ , بڑا بازار ڈویژن نمبر 58 کی عوام اور شہریان نظام آباد سے بھی آنکھوں کی روشنی پروگرام و کیمپ سے استفادہ کریں اور آنکھوں کا معائنہ ضرور کروائیں

 

اس افتتاحی پروگرام میں صدر ضلع اقلیتی سال بی آریس نوید اقبال ، نوڈا ڈائریکٹر اختر احمد خان سانیٹری انسپکٹر سریکانت میڈیکل اینڈ ہلت سپر وائیز آنند ڈی ای او شراونتی ، اسپیشل آفیسر بلدیہ یم اے قدیر پاشاہ ، محمد عرفان احمد – ڈاکٹر یا مینی ڈاکٹر مادھوری ، کیمپ آفیسر ڈاکٹر رکمنی ، وکٹوریہ ، پر اسننا اے این یم آشاور کرس اینڈ آرپی اسٹاف بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button