جنرل نیوز

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی حسینی علم میں تہنیتی تقریب سے مشائخ حضرات کے خطابات

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے زیر اہتمام احاطہ حضرت سید موسیٰ قادری ؒ حسینی علم میں مشائخ حضرات کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ مولانا سید شاہ نصیر الدین چشتی جانشین دیوان اجمیر شریف و بانی و صدرنشین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی سرپرستی اور داعی اجلاس مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ نیشنل کوآرڈنیٹر کونسل نے نگرانی کی۔ سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے عظیم بزرگ حضرت شاہ احمد نیاز بریلوی ؒ کے سجادہ نشین مولانا شاہ مہدی میاں نیازی کی مسند سجادگی پر فائز ہونے کے بعد حیدرآباد میں پہلی مرتبہ آمد‘ مولانا سید شاہ سادات پیر بغدادی نقیب روضہ رحمانیہ خطہ صالحین کی سجادگی پر فائز ہونے اور امریکہ سے آمد‘ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری نبیرہ حضرت شیخ الاسلام ؒ کی دینی و سماجی خدمات‘ مولانا ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی کی دینی و سماجی خدمات اور مولانا حافظ محمد احمد محی الدین افتخاری الازہری کامل پاشاہ کی جامعہ ازہر قاہرہ مصر میں حصول تعلیم کے 4 سال کی تکمیل پر انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ تہنیتی اجلاس میں کونسل کے حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے ارکان نے شرکت کی۔ بعد نماز ظہر رفاعی فقراء نے ضربات رفاعیہ کے ساتھ مشائخ حضرات کا خیر مقدم کیا۔ جناب سید عمران حسینی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دف پر نعت شریف و منقبت پیش کی۔ پرویز قوال نے ساز پر مبارکبادی پیش کی۔ توحید و رسالت‘ تقرب الی اللہ‘ اسلام کی آبیاری میں صوفیاء کرام کا کردار‘ خانقاہی نظام کا احیاء‘ سماجی برائیوں کا خاتمہ عنوانات پر مولانا سید شاہ محمود حسنی حسینی سادات پیر بغدادی‘ مولانا حافظ سید کلیم اللہ محمد محمد الحسینی بندہ نوازی کاشف پاشاہ‘ مولاناسید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری‘ مولانا ڈاکٹر حافظ مظفر حسین خان بندہ نوازی‘ مولانا سید خضر پاشاہ قادری‘ مولانا سید غلام صمدانی علی قادری اور مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین چشتی قادری افتخاری حقانی پاشاہ نے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں سجادگان اور مشائخ عظام اور علماء کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ان تمام کو کونسل کی جانب سے گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ان میں قابل ذکر مولانا سید عبدالروف قادری المعشوقی ورنگل‘ مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی‘ مولانا آل محمد سید ولی اللہ حسینی ثانی چشتی پاشاہ‘ مولانا ڈاکٹر پروفیسر سید محمد تنویر الدین خدانمائی افتخاری‘ مولانا سید مسعود حسینی رضوی‘ مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی بندہ نوازی رحمت بابا‘ مولانا سید شاہ ستار محمد محمد الحسینی بندہ نوازی‘مولانا سید شاہ فرید الدین محمد محمد الحسینی بندہ نوازی فرید پاشاہ‘ مولانا سید شاہ خواجہ محمد محمد الحسینی بندہ نوازی طلحہ پاشاہ‘ مولانا سید شاہ خواجہ معین الدین محمد محمد الحسینی بندہ نوازی خواجہ پاشاہ‘ مولانا سید شاہ قادر محمد محمد الحسینی بندہ نوازی قادرپاشاہ‘ مولانا محمد صابر پاشاہ بلخی مرزائی قلندری‘ مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد‘ مولانا شاہ محمد زین الدین کنج نشین عارف بابا‘ مولانا سید خواجہ حسین احمد قادری رفاعی پاشاہ‘ مولانا سید شاہ شفاعت حسین قادری المعروف کلیم بابا اورنگ آباد‘ مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری ثانی‘ مولانا سید شاہ احمد پاشاہ قادری ملتانی‘ مولانا شاہ محمد عابد علی خان قادری مقتدری عابد پاشاہ‘ مولانا سید شاہ یوسف حسینی ہاشمی صدقی شاہ‘ مولانا ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی نظامی قادری‘ مولانا میراں سید قدرت پاشاہ قادری قدرتی‘ مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا‘ مولانا شاہ محمد شجاع الدین فریدی شاہد نواب‘ مولانا صوفی سیف احمد یافعی‘ مولانا سید مہیمید الحسن الجیلی کلیمی قادری‘ مولانا سید اکبرعلی شاہ بخاری کلیمی فراز بابا‘ مولانا صوفی زبیر علی چشتی ابوالعلائی‘ مولانا صوفی تاج علی چشتی ابوالعلائی‘ مولانا سید شاہ نجم الدین قادری‘ مولانا سید تاج علی شاہ مداری عاشقان مدار‘ مولانا غلام سبحانی صدیقی القادری‘ مولانا محمد احمد شریف قادری‘ مولانا عارف مختاری امتیازی‘ مولانا صوفی خواجہ غازی الدین ابوالعلائی‘ مولانا محمود اسد اللہ صدیقی قادری‘ مولانا سید نور اللہ رحمت بابا قادری‘ مولانا سید غلام قادر قطب قادری‘ مولانا محمد حسین علی خان ابوالعلائی چنو بابا‘ مولانا سید واصف عالم قادری الموسوی‘مولانا سید تنویر عالم قادری الموسوی‘ مولانا صوفی شاہ محمد احمد اللہ اقبال چشتی‘ مولانا حبیب احمد خان وارثی‘ مولانا حافظ شاہ محمد قطب الرحمن چشتی قادری افتخاری‘ مولانا شاہ محمد اسماعیل قادری معصوم پاشاہ‘ مولانا لئیق الرحمن قادری‘ مولانا سید ابراہیم حسینی قادری رفاعی‘جناب صوفی محمد اظہر الدین چشتی قادری‘ اضلاع کے مندوبین میں مولانا صوفی محمد نصرت علی شاہ قادری چشتی عادل آباد‘ مولانا صوفی شاہ محمد یونس بیابانی چشتی مرزائی‘ مولانا صوفی داود علی شاہ چشتی قادری نظام آباد اور اورنگ آباد کے مشائخ حضرات شامل ہیں۔ آخر میں سید حسین محمد قادری ایڈوکیٹ‘ سید موسیٰ محمد قادری نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button