جنرل نیوز

شرعی پنچایت نظام آباد کا مصالحتی اجلاس

نظام آباد:19/ ستمبر (پریس نوٹ)حافظ مجیب الرحمن منتظم شرعی پنچایت نظام آباد کی اطلاع کے مطابق شرعی پنچایت نظام آباد کا مصالحتی اجلاس 18/ ستمبر بروز اتوار منعقد ہوا۔ مفتی رفیق ذاکر قاسمی صدر شرعی پنچایت کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ بعدازاں تین مقدمات پیش ہوئے تینوں مقدمات قدیم تھے جن کی پچھلے اجلاسوں میں کچھ کارروائی ہوچکی تھی۔ پہلا مقدم تقسیم وارثت سے متعلق تھا اس سلسلہ میں گذشتہ اجلاس میں فریقین کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی تھی لیکن ایک فریق اس مصالحت کیلئے آمادہ نہیں تھے۔ اور اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے تھے۔ انہیں اپنے موقف کے ثبوت پیش کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ اس اجلاس میں انہوں نے کچھ کاغذات بطور ثبوت پیش کئے لیکن اس میں کچھ سقم تھا اس لئے انہیں اگلے اجلاس میں مزید ثبوت پیش کرنے کی تلقین کی گئی۔ دوسرا مقدمہ زوجین کے درمیان مصالحت کا تھا گذشتہ اجلاس میں فریقین کو چند ہدایات دی گئی تھیں۔ اس اجلاس میں ان پر عمل آوری کا جائزہ لیا گیا ان ہدایات پر عمل ہونے کی وجہ سے اگلے مرحلے کی ہدایات دی گئی اور اگلے اجلاس تک کیلئے معاملے کو ملتوی کیا گیا۔ تیسرا مقدمہ بھی زوجین کے درمیان مصالحت کا تھا گذشتہ اجلاس میں انہیں بھی چند ہدایات دی گئی تھیں۔ ان ہدایات پر گرچہ عمل ہورہا تھا اور امید تھی کہ معاملے حل ہوجائے گا۔ لیکن دو روز قبل آپس میں ہونے والی بدکلامی نے معاملے کو مزید گمبھیر بنالیا جس کی وجہ سے ایک فریق مصالحت کرنے سے انکار کرنے لگا شرعی پنچایت نے انہیں اپنے فیصلے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی تلقین کی۔ اور اگلے اجلاس تک کیلئے مقدے کو ملتوی کردیا۔ اس اجلاس میں مفتی رفیق ذاکر قاسمی کے علاوہ مفتی عبدالماجد مصعیب قاسمی، مفتی سید عبدالرافع قاسمی، مولانا عبدالقیوم شاکر قاسمی کے علاوہ محمد قاسم ایڈوکیٹ نے شریک ہوکر مقدمات کی سماعت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button