ایمسیٹ 2 پر کل قطعی فیصلہ

یمسیٹ 2 پر تلنگانہ حکومت کل قطعی فیصلہ کرے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راور یونیورسٹیز پر جائیزہ اجلاس طلب کررہے ہیں اسی دوران اس مسئلہ پر بھی بات ہوگی۔ اجلاس کے بعد کے سی آر کی جانب سے اس سلسلے میں اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ایمسیٹ 2 کے پیپر کے افشاء کا معاملہ سامنے آیا ہے۔