سلمان خان شکار معاملہ,راجستھان کے وزیرسپریم کورٹ سے ہوں گے رجوع

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تنازعات سلمان خان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ فلم اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے معاملہ میں کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلہ کے خلاف راجستھان کے وزیر قانون راجندر راٹھوڑ نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان ہائی کورٹ نے کالے ہرن کے شکار کے معاملہ میں سلمان خان کو بے قصور قرار دیا ہے۔ فیصلہ آنے کے دو دن بعد سلمان خان کے ڈرائیور ہریش دولانی نے کہا کہ کالے ہرن کا سلمان خان نے شکار کیا تھا۔ انھیں جان کا خطرہ ہے اسی لئے وہ اتنے دنوں سے روپوش تھے۔ ڈرائیور نے مزید کہا کہ اگر انھیں سیکوریٹی فراہم کی جاتی ہے تووہ عدالت میں یہ بیان دینے کے لئے تیار ہیں۔