اگلے دو دنوں تک تلنگانہ اور رائیل سیما میں زبردست بارش

محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک تلنگانہ اور رائیل سیما میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں مانسون سرگرم ہے جس کے اثر سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اننت پور ضلع میں 10 سنٹی میٹر اور تلنگانہ کے محبوبنگر میں 6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔