تلنگانہ

نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ انچارچ میناریٹی ویلفیر آفیسر کی حیثیت سے ڈاکٹر شیخ لیاقت علی نے جائزہ لیا

 

نارائن پیٹ: 12 اگست (اردو لیکس ) نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ انچارچ میناریٹی ویلفیر آفیسر کی حیثیت سے آج ڈاکٹر شیخ لیاقت علی نے دفتر میناریٹی ویلفیر آفس میں جائزہ حاصل کیا۔ اس سے قبل گویند راجن اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر شیخ لیاقت علی نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر شیخ لیاقت علی کو اڈیشنل چارج کے طور پر نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ جسکا انہوں نے آج جائزہ لے لیا۔ اس موقع پر نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول پرنسپل جناب محمد فرید ودیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عبد الرشید’ محمد حسن الدین’ محمد شعیب تاچی ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button