مبارکباد

صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ محمد جہانگیر احمد چاند کی تہنیت _ کورٹلہ کے معزز شخصیات کا خطاب

 

کورٹلہ _  ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ کے انتخابات کا حال ہی میں انعقاد عمل میں آیا جس میں بحثیت صدر متفقہ طور پر جناب محمد جہانگیر احمد چاند سینئر اردو جرنلسٹ کورٹلہ کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ سنگھم کے صدرو اراکین نے آج شہر کورٹلہ کے مسلم معزز شخصیات جناب احمد عبدالنعیم صدرنشین اے۔اے گروپ آف کمپنیز،محمد عبدالغفار سابقہ صدرنشین بلدیہ کورٹلہ سے انکے دفاتروں میں ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر سنگھم قائدین نےسنگھم کے قیام،اغراض ومقاصد،فلاحی ورفاحی کاموں سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔اس موقع پر دونوں معزز شخصیات نے مسلمانوں کے اس اتحادی پلاٹ فارم ملت مسلم ویلفیئرسنگھم کورٹلہ کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملت سنگھم کورٹلہ کے صدر جناب محمد جہانگیر احمد چاند کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔اور کہاکہ عرصہ دراز سے مسلمانوں کے ایسے اتحادی پلاٹ فارمس کی ملت کو شدید ضرورت تھی اور ملت اسلامیہ کے استحکام کیلئے متحد ہونا وقت کا اہم تقاضہ۔انہوں نے ہم وطن غیر مسلم بھائیوں کو بھی سنگھم میں رکنیت دیتے ہوئے انکی فلاح و بہبود اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ فلاحی اسکیموں سے سنگھم کے اراکین اور عوام کو استفادہ کرنے میں معاون بننے پر ذور دیا۔اس موقع پر محمد جہانگیر احمد چاند نے کہا کہ سنگھم کے تحت گذشتہ 4سالوں سے سنگھم کے اراکین و عوام کیلئے کئی فلاحی اقدامات اور انکے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ اور آئیندہ بھی اس طرح کے کام جاری رہیں گے۔ اس موقع پر سنگھم کے نائب صدر جناب محمد یوسف قادری،محمد چاوش معتمد،سید شکیل،محمد اسماعیل شریک معتمدین،شیخ معین الدین خاذن اور اراکین شیخ نثار،محمد جاوید،محمد سہیل،شیخ عبداللہ،محمد فاروق،محمد غوث،محمد یوسف چھوٹو،محمد رفیع،محمد معین،محمد عرفان،محمد نعیم،محمد مزمل،محمد نصیر،شیخ مستان،محمدضمیر، اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button