جنرل نیوز

اوٹکور میں اتوار کو جلسہ بعنوان ماہ محرم اور شرکیہ عقائد

 

اوٹکور۔اوٹکور مستقر کی سرزمین پر بروز اتوار مطابق 15 اگست 2021 کو بمقام مسجد اہلحدیث محمدی،محلہ سلفی نگر بوقت بعد نماز مغرب تا عشا ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ماہ محرم اور شرکیہ عقاٸد منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں اسلامک چینل آٸی پلس ٹی وی کے مشہور و معروف عالم دین مقرر فضیلتہ الشیخ ثنااللہ مدنی حفظہ اللہ تعالی کا خطاب عام ہوگا۔جلسہ کی صدارت محمد اسماعیل بڑے پیر امیر مقامی جمعیت اہلحدیث اوٹکور کریں گے۔جلسہ کا آغاز حافظ عبدالقیوم امام و خطیب مسجد محمدی سلفی، کے قرات کلام پاک سے ہوگا۔اس موقع پر سیف اللہ خان ناٸب امیر مقامی جمعیت اہلحدیث اوٹکور نے ایک صحافتی بیان میں تمام عامتہ المسلمین سے درخواست کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اس جلسہ کو کامیاب و کامران بنانے کی اپیل کی۔اور انہوں نے کہا کہ جلسہ میں شرکت کرنے والے احباب کیلٸے طعام کا انتظام کیاجاٸے گا اس کے علاوہ خواتین حضرات کیلٸے بھی مسجد میں پردے کا معقول نظم رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button