جنرل نیوز

معاشرے کی صحیح اصلاح نہ ہونے کی وجہ سے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے چکر میں پڑ کر اکثر نوجوان اپنی دنیا و آخرت برباد کر رہے ہیں : مفتی احمد اللہ نثار قاسمی

دارالعلوم عزیزیہ دہی گاؤں ضلع عادل آباد میں عظیم الشان جلسہ "شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم" کا کامیاب انعقاد ۔

عادل آباد۔4/اکتوبر (اردو لیکس)ضلع عادل آباد کا معروف دینی ادارہ دارالعلوم عزیزیہ عزیز نگر دہے گاؤں منڈل بیلا میں عظیم الشان جلسہ "شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم و ماضی میں نوجوانوں کے کارنامے” منعقد ہوا۔اس موقع پر صبح سے مختلف موضوعات پر علحیدہ علحیدہ نشستوں کو ترتیب دیا گیا تھا۔مختلف موضوعات پر مہمان علماء کرام نے قرآن و احادیث کی روشنی میں تفصیلی خطاب فرمایا اور حالات حاضرہ پر مسلمانوں اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں سے واقف کروایا اور مفتی احمد اللہ نثار قاسمی حیدرآباد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اصلاح معاشرہ سے متعلق تفصیلی خطاب کیا۔

مولانا سید رضوان اسعدی نے جلسہ کی صدارت کی اور نوجوانوں کا ماضی حال مستقبل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مساجد کے ذمہ داروں میں دونوں حضرات نے موجودہ حالات میں مساجد کا نظام کیسا ہونا چاہئے پر تفصیلی خطاب کیا۔مفتی سید سلمان قاسمی نے خدمت دین کا جامع تصور کے عنوان پر طلباء علماء حفاظ و ائمہ مساجد سے پرمغز خطاب کیا۔ناظم مدرسہ مولانا محمد اکبر الدین حسامی نے جلسہ کی نظامت کی اور دارالعلوم عزیزیہ کے اساتذہ کرام و نوجوانان بیلا منڈل نے بہترین انتظامات کیے۔کلیدی خطاب میں مولانا و مفتی احمد اللہ نثار قاسمی نے مزید بتایا کہ اکثر بھائی اپنی بہنوں میں وراثت تقسیم نہیں کرتے ہیں انہیں اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہئے ورنہ آخرت میں سخت سزا کے مستحق ہوں گے۔بہنوں میں وراثت کی تقسیم کو عام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب بے حیائی عام ہوتی ہے تو بالغ ہونے سے پہلے ہی نشے کا عادی ہو جاتی ہے۔جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نشے کا عادی جنت میں نہیں جائے گا ان کی دعائیں قبول نہیں ہوتی۔شراب گانجہ وغیرہ پینے پر اللہ کی لعنت برستی ہے۔نوجوانوں کو نشہ جیسی بری لعنت سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا چاہئے

 

۔مولانا کا کہناتھا کہ معاشرے کی صحیح اصلاح نہ ہونے کی وجہ سے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے چکر میں پڑ کر اکثر نوجوان اپنی دنیا و آخرت برباد کر رہے ہیں۔ایسے میں والدین اور سرپرستوں کی اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اولاد کے فکر کریں اور انہیں صحیح رخ بتلائیں۔دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں۔اس موقع پر علماء وحفاظ کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button