جنرل نیوز

کے سی آر حکومت میں مسلمانوں کیلئے بے شمار ترقیاتی کام_ محمد زبیر پاشاہ

کورٹلہ _ ریاستی ٹی آریس حکومت کے دور میں مسلم اقلیتوں کی ترقی اور عوام کے ساتھ مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد زبیر پاشاہ ریاستی ٹی آریس یوتھ لیڈر نے کہا۔محمد زبیر پاشاہ نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے سی آر کی طرف سے کی جارہی ہیں ٹی آریس پارٹی اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے عوام کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔اس کے علاوہ کے سی آر تلنگانہ کے مسلمانوں کے ساتھ دوستی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ائمہ موزنین کو اعزیزی رقم کی منظوری‘رمضان کے مہینہ میں غریب مسلمانوں کو مفت کپڑوں کی تقسیم‘شادی مبارک اسکیم کے زریعہ ایک لاکھ ایک سو سولہ روپئے کی منظوری‘میناریٹی اسکولس کا قیام‘غریب مسلم ڈرائیورس کو 60فیصدسبسیڈی پر ڈرائیور کم اونر اسکیم کے تحت کاروں کی تقسیم اہم کارنامہ ہیں جس کی مثال سارے ہندوستان میں نہیں ملتی۔اس کے علاوہ تلنگانہ کے مسلمانوں اور مسلم اقلیتو ں کے بچوں میں تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تلنگانہ میناریٹی ریسیڈینشل اسکولس و کالجس کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ مسلمانوں کے لڑکے اور لڑکیاں تعلیم سے آراستہ ہوسکے۔اس کے علاوہ تلنگانہ اضلاع میں اُردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ بھی ٹی آریس حکومت میں عمل میں لایا گیا۔اس کے علاوہ کے سی آرکی جانب سے آسرا پنشن‘اور ایس سی‘بی سی‘میناریٹی طبقہ کیلئے سبسیڈی پر لونس دیئے گئے۔انہوں نے حلقہ اسمبلی حضورآباد کی عوام سے ٹی آریس اُمیدوار جی سرینو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button