تلنگانہ

نظام آباد میں اقامتی اسکول و ہاسٹلس صحت بخش غذاء کی فراہمی اور حفظان صحت کے موثر اصول باورچی اور طعام خانہ عملہ کا ایک روزہ تربیتی پروگرام 

نظام آباد:27/ ستمبر (اردو لیکس) حکومت تلنگانہ کے احکامات کے بموجب سکریٹری اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی (ٹمریمز) بی شفیع اللہ نے ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں سوسائٹیز بی سی ویلفر میناریٹی ویلفیر، سوشل ویلفیر، ٹرایبل ویلفیر کے جی بی وی، ماڈل اسکولس اور ہاسٹلس کچن اسٹاف کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام 27/ ستمبر، ڈپٹی وارڈنس 28/ ستمبر، اسٹاف نرس 29 / ستمبر اور پرنسپل کیلئے30/ ستمبر کو قطعیت دی ہے تاکہ حالیہ رونما سمیت غذاء سے متاثرہ اور حفظان صحت کے فقدان کے واقعات کو روکا جاسکے۔

 

اسی ضمن میں ضلع نظام آباد میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج، بوائز 2 نظام آباد: میدھا کالج بلڈنگ، نزد ریلوے کراسنگ، بائی پاس روڈ نظام آباد میں آج بی سی، ایس سی، ایس ٹی، میناریٹیز، کے جی بی وی، ماڈل اسکولس و ہاسٹلس کے باورچی اور طعام خانہ عملہ کا ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے

 

جس میں ضلع بھر سے 285 افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد عبدالبصیر ریجنل لیول کوآرڈنیٹر ٹمریز نظام آباد و کاماریڈی نے اس پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ حکومت تلنگانہ اقامتی تعلیمی اداروں میں عصری علوم، مفت قیام کے ساتھ معیاری و صحت بخش غذاء فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں علاوہ ازیں پھر بھی ہاسٹل وا قامتی اسکولس و کالجس میں سمیت غذاء یا حفظان صحت کے فقدان سے طلباء متاثر ہورہے ہیں ان اداروں میں تعلیم کے ساتھ طلباء کے موثر نشو و نما اور صحت یابی اہمیت رکھتی ہیں باورچی خانہ کی نگہداشت و دیکھ بھال کے علاوہ طعام خانہ کے اسٹاف کی ذاتی حفظان صحت لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی کوالٹی، غذائی اجناس کی فراہمی میں بہتری لاتے ہوئے ذائقہ دار پکوان تیار کریں۔ پانی کی نکاسی، برتن کی صفائی، اطراف کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔ باورچی خانہ کا عملہ ہمیشہ صاف ستھرے اور یونیفارم پہن کر کام کریں۔

 

اس موقع پر میزبان و ٹرینی پرنسپل جلیل خان نے اسٹاف اور دیگر افسران کا استقبال کیا۔ انہو ں نے ٹمریز فراہم کردہ ہاسٹل انتظامیہ و پکوان کی پی پی ٹی کی وضاحت و عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جی سوامی سلوجنا، ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ نرسنگ آفیسر نظام آباد این وینکٹیشورلو اور بی وینو گوپال راؤ میڈیکل ڈپارٹمنٹ ٹرینرس نے ہاسٹل میں صفائی کے اصول، حفظان صحت، باورچی خانہ کی تربیت اور غذاء کی فراہمی کے طریقوں کو اجاگر کیا۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے احتیاطی تدابیر اور ترکاریوں کے استعمالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طبی اعتبار سے ہاسٹلس و اقامتی تعلیمی اداروں میں غیر تدریسی و کچن اسٹاف اور طلباء میں شعور بیداری مہم کا مشورہ دیا آخر میں بعض باورچی نے اپنے اپنے تجربات کی بنیاد پر سمیت غذاء کے واقعات کی روک تھام کے موثر تجاویز پیش کئے اس پروگرام میں ڈپٹی وارڈن اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button