تلنگانہ

مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں یومِ آزادی تقریب

کھمم_ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم ریاست تلنگانہ میں یومِ آزادی تقریب زورو شورو سے منعقد کی گئی آج 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں یومِ آزادی تقریب پرجوش طریقہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا مولانا عارف مظاھری استاد دارالعلوم کھمم نے پرچم کشائی کی مدرسہ کے طلباء نے قومی گیت اور حب الوطنی پر مشتمل زبردست ترانے پڑکر وطن عزیز سے وابستگی کا ثبوت دیا اس موقع مفتی شیخ آصف علی سعید قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو آزاد کرانے میں اکابر علماء کرام بیشمار قربانیاں شامل ہیں جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتے انگریزوں کی جابر و ظالمانہ قبضہ کو ختم کرواکر ملک کے عزیز سے انگریزوں کو رفوچکر ہو نے پر مجبور کیا ملک کو آزاد کرانے میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا تب جاکر یہ ملک آزاد ہوا ہمارے ملک کی تہذیب اور ہندو مسلم اتحاد پوری دنیا کے لئے عظیم مثال ہیں مگر افسوس کے ملک کے پر امن ماحول کو مکدر کرنے کے لئے چند فرق پرست عناصر کوشا ہیں مگر ہمارا ملک ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے مولانا عبدالغنی رشادی امام و خطیب موتی مسجد کے رقت انگیز دعاء پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا اس موقع پر طلباء دارالعلوم واساتذہ دارالعلوم کھمم موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button