تلنگانہ

عادل آباد ضلع میں جوش وخروش کے ساتھ یوم آزادی تقاریب

عادل آباد _ ضلع عادل آباد بھر میں 75 ویں جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔مختلف پارٹی قائدین نے اپنی اپنی پارٹی آفس پر ترنگا لہرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ملک کی آزادی کے حصول کے لیے جنگجوؤں کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے بلکہ ان کی خواہشات کے مطابق چلیں گے۔ ایم ایل اے جوگورامنا نے تلنگانہ راشٹر سمیتی کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی دفتر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس تقریب میں سابق رکن پارلیمنٹ جی ناگیش ، میونسپل چیئرمین جوگوپریمندر ، وائس چیئرمین ظہیر رمضانی ، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ایم پرہلاد ، ٹی آر ایس قائدین محمد یونس اکبانی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویروں پر پھولوں کا ہار ڈالکر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ایم ایل اے جوگورامنا نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین نے یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا۔ پارٹی کے ضلعی صدر پائل شنکر ، بی جے پی میونسپل فلور لیڈر آکولہ پروین اور ٹاؤن صدر لالہ مننا ضلع ہیڈ کوارٹر میں پارٹی دفتر پر پرچم کشائی انجام دی۔

کانگریس پارٹی کے زیراہتمام سابق وزیر سی آر آر کی رہائش گاہ پر یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا تقریب میں پارٹی کے ضلعی صدر ساجد خان ، اے آئی سی سی کی رکن سجاتا و دیگر موجود تھے۔

اسی طرح تلگو دیشم پارٹی کے ریاستی قائدین راجہ ریڈی تلگو دیشم پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ قائدین نے این ٹی آر چوک پر قومی پرچم لہرایا۔

ضلعی حج کمیٹی کے چیئرمین و اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر شاہد احمد توکل نے ایم آئی ایم پارٹی آفس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے پرچم لہرایا۔اس موقع پر مجلسی کونسلرس،وارڈ صدور و محبان مجلس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سی پی آئی پارٹی کے ضلعی سکریٹری پربھاکر ریڈی ، قائدین ارون کمار اور دیگر نے سی پی آئی پارٹی آفس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پرچم لہرایا۔

سی پی ایم پارٹی آفس میں منعقدہ تقریب میں ضلع سکریٹری درشنالا ملیش ، قائدین لنکا راگھاولو، کرن نے مہاتما گاندھی اور بی آر امبیڈکر، بھگت سنگھ کے تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔بعد ازاں پرچم کشائی انجام دی۔

اسی طرح نونہال اردو ہائی اسکول میں پرنسپل عتیق الرحمن نے پرچم کشائی انجام دی اس موقع پر دیگر اساتذہ موجود تھے۔

مدرسہ فاطمہ نسواں میں صدر مدرسہ جناب عبدالکلیم نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی۔

اردو گھر شادی خانہ میں صدر عبدالوحید نے ترنگا لہرایا۔اس موقع پر نائب صدر عتیق الرحمن،عیسی خان اور دیگر موجود تھے۔

محلہ سندریہ نگر میں سماجی کارکنان حافظ عارف خان،محسن پٹیل کی نگرانی میں ترنگا لہرایا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر ضلع صدر کانگریس ساجد خان مہمان خصوصی شریک تھے۔

دفتر صفابیت المال پر حافظ منظور احمد کی سرپرستی و مولانا سید مبشر احمد کی صدارت میں مولانا محمد اکبرالدین حسامی نے قومی پرچم کشائی انجام دی۔اس موقع پر دیگر ذمہ داران حافظ عبدالعزیز،حافظ شیخ بشیر احمد،حافظ کاظم،حافظ امجد خان،حافظ عمران اور دیگر موجود تھے۔

دارالعلوم محمدیہ بھکتاپورعادل آباد میں 75 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر صدر دارلعلوم محمد یہ محمد بن احمد ،صدرمدرس شیخ احمد رمضانی ،معتمد شاہد احمد توکل، ،محمد ظفراللہ، ظفی اللہ خان، اور علمائے کرام مولانا قمرصاحب ،مولانا اسلام الدین،مولانا جیلانی صاحب، مولانا الیاس علی صاحب ،حافظ عبدالاحد، حافظ سرتاج ،حافظ عمر مربی، ماسٹر عثمان صاحب ،محاسب حاجی عثمان صاحب، نے پرچم کشائی انجام دی اس موقع پر طلبہ نے قراعت کلام پاک اور قومی ترانہ، حمد پیش کیے ۔ مولانا الیاس علی صاحب کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

دفتر جمعیت علماء ہند پر حافظ ابوبکر حامد نے پرچم کشائی انجام دی۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے۔اج موقع پر مولانا اسلم نہدی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button