جنرل نیوز

سابق امام مکہ مسجد حضرت عثمان نقشبندی کے انتقال پر شببر علی کا اظہار تعزیت

 

حیدرآباد 17 جون( پریس نوٹ) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر علی نے مکہ مسجد کے سابق امام اور مسجد شہزادہ شہامت جاہ کے خطیب حضرت علامہ حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

اپنے تعزیتی پیغام میں شبیر علی نے کہا کہ حضرت عثمان نقشبندی نے اپنی زندگی کی پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ دین کی بے لوث خدمت میں وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حضرت عثمان نقشبندی کو تقریباً 35 سال سے جانتے ہیں اور بہت سے اہم مسائل پر گفتگو کرتے رہتے تھے۔

 

شبیر علی نے کہا کہ حضرت عثمان نقشبندی کی رحلت نہ صرف ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ حیدرآباد دکن میں دین اور امت مسلمہ کی خدمت کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حضرت عثمان نقشبندی کی رحلت نے ایک ایسا خلا چھوڑا ہے جو آسانی سے پر نہیں ہو سکتا۔ شبیر علی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت عثمان نقشبندی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

واضح رہے کہ حضرت عثمان نقشبندی کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 7 اپریل 2023 کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں منعقدہ کانگریس پارٹی کی افطار دعوت کے دوران ٹی پی سی سی کے صدر اے ریونت ریڈی اور شبیر علی نے تہنیت پیش کی تھی ۔

 

دریں اثناء شبیر علی نے حیدرآباد کانگریس صدر سمیر ولی الله، ٹی پی سی سی سیکرٹری محمد جاوید اور دیگر کانگریس رہنمائوں کے ہمراہ حضرت عثمان نقشبندی کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کیا اور افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button