تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی ریکھانائک نے پارٹی سے استعفی پیش کردیا

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کی رکن اسمبلی ریکھانائک نے پارٹی سے استعفی  پیش کردیا۔ بی آر ایس پارٹی نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں ریکھانائک کو ٹکٹ سے محروم کردیا تھا ان کی جگہ کسی دوسرے کو ٹکٹ دے دیا گیا۔اس دن سے ریکھانائک پارٹی قیادت سے ناراض تھی

 

ناراض ریکھانائک نے پارٹی کے خلاف بغاوت شروع کردی اور وہ کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان بھی کردیا تھا  ان کے شوہر چند دن قبل ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں

 

آج استعفی کا اعلان کرنے کے بعد ریکھانائک نے آنے والے انتخابات میں مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے سمجھا جاتا ہے کہ ریکھانائک بہت جلد کانگریس پارٹی میں شامل ہو جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button