نیشنل

دالیں اور ترکاریاں کب ہوں گی سستی مودی جواب دیں : راہل گاندھی

کل ہند کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں مہنگائی پر مباحث کے دوران نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مودی کہتے تھے، "ماں بیٹے روتے ہیں، رات کو خالی پیٹ سوتے ہیں …” آج مودی جی کو وہ آنسو کیوں نہیں دکھائی دے رہے ہیں.
راہل گاندھی نے کہا کہ یو پی اے کے دور میں جب تور دال کے ایم ایس پی اور مارکیٹ ریٹ میں30 روپے کا فرق تھا این ڈی اے کے وقت میں آپ نے ایم ایس پی بڑھائی، جو 50 روپے ہے. وہیں کسان آج اسی تور دال کو 180 روپے میں خریدتا ہے.
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اس ہاؤز کو نریندر مودی وہ تاریخ بتادیں کہ کب دال کی قیمت کم ہو جائے گی جب آلو اور ٹماٹر سستے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button