نیشنل

دہلی میونسپل کارپوریشن پر عام آدمی پارٹی کا قبضہ _ بی جے پی کا 15 سالہ دور ختم

نئی دہلی _7 دسمبر ( اردولیکس) اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے دہلی کے میئر کا عہدہ جیت لیا ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کل 250 وارڈس میں سے AAP نے 126 وارڈ جیت کر جادوئی فیگر کو عبور کیا ہے۔ دہلی کارپوریشن پر گزشتہ 15 سال سے حکومت کرنے والی بی جے پی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مسلسل تین بار میئر کی سیٹ جیتنے والی بی جے پی اب صرف 97 وارڈس میں ہی جیت پائی ہے۔

فی الحال، AAP مزید 8 وارڈس  میں اور بی جے پی 6 وارڈس میں آگے ہے۔ اور کانگریس پارٹی صرف 7 وارڈس میں جیت پائی ہے اور تین وارڈوں میں آگے ہے۔ تین وارڈس میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ انتخابی مہم کے دوران کیجریوال نے رائے دہندوں سے کہا کہ اگر دہلی شہر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا ہے تو AAP کو کامیاب بنائیں ۔

 

انہوں نے دہلی کے ووٹروں کو سمجھایا کہ دہلی میں ان کی اپنی حکومت ہونے کے باوجود انہیں دہلی کو صاف کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے کیونکہ دہلی کارپوریشن بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ایک پارٹی دہلی کی سیٹ پر ہوتی ہے تو دوسری پارٹی دہلی کے میئر کی سیٹ پر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے تال میل کا فقدان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button