نیشنل

خانگی ایمبولینس کے انکار پر ایک غریب باپ نے کمسن بیٹے کی نعش موٹر بائیک پر منتقل کی _ آندھراپردیش میں انسانیت سوز واقعہ

حیدرآباد _ 11 اکتوبر ( اردولیکس) خانگی ایمبولینس کے مالک کی جانب سے سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے فوت ہونے والے لڑکے کو گھر لے جانے سے انکار کرنے کے بعد اس کے والد نے کمسن کی نعش کو  دو پہیہ گاڑی پر گھر منتقل کیا ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ آندھراپردیش کے تروپتی ضلع میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تروپتی ضلع کے بھتیا پتھور گاوں سے تعلق رکھنے والا چنچایا کا  7 سالہ بیٹا  بسوایا جو  مقامی پرائمری اسکول میں دوسری جماعت میں پڑھ رہا ہے۔ منگل کی صبح، لڑکا اسکول جانے کے بجائے گھر پر ہی رہا کیونکہ اس کے والدین کھیت کے کام پر گئے تھے۔ اپنے ساتھی بچوں کے ساتھ گھر میں کھیل رہا تھا کہ اسے ایک کوبرا نے اسے کاٹ لیا۔

 

کچھ دیر بعد لڑکا بے ہوش ہو گیا اور مقامی لوگوں نے اسے کے وی آئی پورم ہاسپٹل پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکا پہلے ہی مر چکا تھا۔ پرائیویٹ ایمبولینس کے مالکان لڑکے کی نعش کو ہاسپٹل سے گھر لے جانے کے لیے آگے نہیں آئے۔جس پر چنچایا  اپنے بیٹے کی نعش کو اپنے کسی جاننے والے کی دو پہیوں والی گاڑی پر  گھر لے گیا۔ اس  منظر نے بہت سے لوگوں کو اشک بار کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button