جنرل نیوز

اوٹکور کی مسجد اہل حدیث محمدی جلسہ عام سے فضیلتہ الشیخ ثنااللہ مدنی حفظہ اللہ کا خطاب

اوٹکور۔(محمد وسیم) اوٹکور منڈل مستقر پر مسجد اہل حدیث محمدی،محلہ سلفی نگر میں بعنوان ماہ محرم اور شرکیہ عقاٸد زیر صدارت مقامی امیر جمعیت اہل حدیث اوٹکور محمد اسماعیل بڑے پیر انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی محمد منیر صدر کمیٹی مسجد محمدی سلفی نگر ،مقبول احمد صدر کمیٹی مسجد اہل حدیث ایکمینار محلہ بنڈہ،محمد کاظم حسین رنگریز صدر مکہ مسجد کمیٹی،عبدالخالق کلوال صدر جامع مسجد پنچ،محمد منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور،مولانا نذیر احمد جامعی،مولانا عبدالرشید جامعی،محمد سیف اللہ خان ناٸب امیر مقامی جمعیت اہل حدیث اوٹکور،محمد خورشید گدوال شریک تھے

۔جلسہ کا آغاز حافظ عبدالقیوم کے قرآت کلام پاک سے ہوا۔بعنوان ماہ محرم اور شرکیہ عقاٸد پر مشہور و معروف عالم دین فضیلتہ الشیخ ثنااللہ مدنی حفظہ اللہ تعالی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ ماہ محرم کا مہینہ اسلامی سال نو پہلا مہینہ ہے۔اسلامی سال کا آغاز ماہ محرم سے ہوا کرتا ہے قرآن و حدیث میں اس مہینہ کی بہت بڑی فضیلت آٸی ہے اور اس کا احترام بھی کیا جاتا ہے۔کیونکہ اس ماہ میں دو روزے ہیں وہ بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔اللہ تعالی کے نزدیک ان روزوں کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے۔اس موقع پر انہوں نے حدیث پر روشنی ڈالتے ہوٸے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوٸی ماہ محرم کے دو روزے کا اہتمام کرے گا اس کے گذشتہ سال کے گناہ معاف کٸے جاتے ہیں اور انہوں نے مزید فرمایا کہ ماہ محرم کا احترام غلط شرکیہ عقاٸد کی بنیاد پر کرتے ہیں اس شرکیہ فعل کو اللہ تعالی کبھی بھی معاف نہیں فرماٸے گا جو کوٸی اللہ تعالی کی ذات میں کسی اور کو شریک کرتا ہے اور اس سے منت و مرادیں کا مطالبہ کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کو معاف نہیں کرے گا وہ بڑا سخت گناہ گار ہے۔مولانا نے جلسہ عام کے سامعین سے مزید خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا مقصد ہی کچھ اور تھا۔اللہ تعالی کی سرزمین پر حق و صداقت کیلٸے اور ظالم اور جابر حکمراں کی ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلٸے اپنی جان نچھاور کرتے ہوٸے حق کا پیغام دیا۔آخر میں عوام الناس سے فرمایا کہ شرکیہ عقاٸد سے پاک رہنے اور اللہ تعالی کی ذات میں کسی کو شریک نہ کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر مولانا نذیر احمد جامعی،مولانا عبدالرشید جامعی نے توحید و ماہ محرم اور شرکیہ عقاٸد کے تعلق سے سامعین سے خطاب فرمایا۔جلسہ کی کارواٸی عبدالجواد عمری نے چلاٸی۔ناٸب امیر سیف اللہ خان نے سلفی نگر و جمعیت اہل حدیث کے نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ جلسہ میں شریک مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر خواتین کیلٸے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا تھا اور تمام شرکا کیلٸے طعام کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button