تلنگانہ

مکرم جاہ کی تیسری اہلیہ پرنسس جمیلہ بولارس حیدرآباد پہنچیں

حیدرآباد _ 28  اپریل ( اردولیکس) آصف جاہ ثامن نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کی تیسری اہلیہ پرنسس جمیلہ بولارس اور ان کی دختر پرنسس زرین کی حیدرآباد میں آمد پر انہوں نے تاریخی مکہ مسجد پہنچ کر مرحوم مکرم جاہ بہادر کی مزار پر چادر گل پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ ترکی نژاد پرنسس جمیلہ بولارس مرحوم آصف جاہ ثامن کی تیسری اہلیہ ہیں۔ مکرم جاہ کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ وہ اپنی دختر کا ساتھ حیدرآباد پہنچیں اور اور خراج پیش کیا۔ خطیب مکہ مسجد مولانا حافظ رضوان قریشی نے دعا کی اور جناب عبدالقدیر صدیقی سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد نے انتظامات کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button