مبارکباد

اعلی تعلیم کے لئے امریکہ روانگی پر نارائن پیٹ میں محمد جنید الرحمن کی تہنیت

نارائن پیٹ: 16 اگست (اردو لیکس) ماسٹر محمد جنیدالرحمن ولد محمد عثمان (KF) کی اعلی تعلیم کے لئے امریکہ روانگی کے ضمن میں اہلیان محلہ و انتظامی کمیٹی مسجد فردوس، نارائن پیٹ کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں صدر انتظامی کمیٹی مسجد فردوس جناب سید طاہر حسین نے جنیدالرحمن کی شالپوشی کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم کے نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں اس طرح کی مسابقت اور مہارت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ جنیدالرحمن نے مفخم جاہ کالج حیدرآباد سے بی ٹیک کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماسٹرس کی تعلیم کے لئے یونیورسٹی آف ہیوسٹن ٹکساس (امریکہ) میں داخلہ حاصل کیا ہے اور وہ 20 اگست کو یہاں سے روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر مسجد فردوس کے انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران مسرز محمد یوسف تاج ، محمد صادق حسین ، کے علاوہ خطیب مسجد مولانا مفتی محمد شفاعت علی نظامی ، امام مسجد حافظ محمد حسین ، موذن جناب محمد تقی عرف پاشاہ بھائی کے علاوہ مصلیان مسجد کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button