تلنگانہ

وزیراعظم کے دورہ تلنگانہ کی چیف منسٹر کے دفتر نے تصدیق کردی

 

وزیراعظم مودی 7 اگست کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے.چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف منسٹر کے سی آر حالیہ دنوں دہلی میں چیف منسٹرس کی کانفرنس کے دوران مودی سے ملاقات کرتے ہوے انہیں تلنگانہ کا دورہ کرنے اور مختلف کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی خواہش کی تھی چیف منسٹر کی دعوت کو قبول کرتے ہوے مودی 7 اگست کو دوپہر 2:20 کو دہلی سے بیگم پیٹ پہنچیں گے.وہاں سے تین بجے میدک کے گجویل میں مشن بھگریتا کے کاموں کا افتتاح کریں گے.بعد ازاں عادل آبادکے جے پور  میں سنگارینی کے 1200 میگا واٹ برقی پلانٹ کا افتتاح کریں گے.کریم نگر میں این ٹی پی سی کے 1600 میگا,واٹ پلانٹ اور ایف سی آئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے.ورنگل میں کالوجی ناراین راو,ہیلت یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے.بعد,ازاں 6:30 دہلی روانہ ہوجائیں گے.

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button