جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نقلی اے سی بی آفیسر گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک نقلی اے سی بی آفیسر کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ جئے کرشنا جو اس وقت بنگلورو میں مقیم ہے اس کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے بتایا گیا ہے۔ اس نے گریجویشن مکمل کیا اور وہ سابق میں سب انسپکٹر پولیس کے امتحان میں شرکت کیلئے کوچنگ بھی حاصل کرچکا ہے۔

 

 

 

اس نے ایک تلگو فلم گینگ دیکھی تھی جو نقلی اے سی بی آفیسر پر مبنی تھی۔ اس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اسی انداز میں سرکاری حکام کو لوٹنے کا پلان بنایا۔ ملزم اور اس کا ساتھی سرکاری عہدیداروں سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنا تعارف اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کے طور پرکرواتے اور بتاتے کہ اے سی بی کو ان کے خلاف بدعنوانی سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کاروائی کو روکنے کے بہانے وہ ان سے رقم وصول کرتے۔

 

 

 

ملزم کے خلاف جملہ 34 مقدمات درج ہیں جن میں نقلی اے سی بی آفیسر بن کر لوٹ لینے کے تلنگانہ اورآندھراپردیش میں 18 کیسس اور دیگر 16 مقدمات شامل ہیں۔ اس کے پاس سے پولیس نے 85 ہزارروپئے نقد رقم، 8 سیل فونس، تین اے ٹی ایم کارڈس ضبط کرلئے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button