تلنگانہ

راہول گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے منسوخ کردینا _ تاریخ کا سیاہ دن : چیف منسٹر چندرشیکھرراو

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نا اہل قرار دئیے جانے کے پس منظر میں بی آر ایس پارٹی کے قومی سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ  چندرشیکھر راؤ نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراونےکہا کہ "آج کا دن ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ راہول گاندھی کو پارلیمنٹ کے لیے نا اہل قرار دیا جانا نریندر مودی کے غرور اور آمریت کی انتہا کا ثبوت ہے۔

 

یہ بات قابل مذمت ہے کہ مودی حکومت نہ صرف آئینی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے بلکہ اعلیٰ ترین جمہوری پلیٹ فارم یعنی پارلیمنٹ کو بھی اپنی گھناؤنی حرکتوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

 

جمہوریت اور آئینی اقدار کے لیے یہ کافی کٹھن گھڑی ہے۔ آج مودی حکومت کے تحت ملک کے حالات سابق میں ایمرجنسی کے حالات سے بھی متجاوز کر چکے ہیں۔ حزب مخالف قائدین کی ہراسانی مودی حکومت میں ایک معمول بن چکا ہے۔ درحقیقت حزب مخالف قائدین کو نا اہل قرار دیکر و نیز مجرمین اور دغا بازوں کا تحفظ کرتے ہوئے مودی حکومت خود اپنے لئے تباہی کو دعوت دے رہی ہے۔ ایسے میں حزب مخالف جماعتوں کے لئے یہ وقت تصادم کا وقت نہیں ہے۔ تمام جمہوریت پسندوں کو ملک میں جمہوریت اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے بی جے پی حکومت کی گھناؤنی حرکتوں کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ نیز بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔”

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button