تلنگانہ

نارا لوکیش نے چیف منسٹر تلنگانہ کو بنایا تنقید کا نشانہ

 

تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے ٹی آر ایس حکومت سے سوال کیا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں اور قبائیلیوں کو تحفظات فراہم کرنے اور تین ایکر زمین دینے کے معاملہ میں آندھرا کی کونسی پارٹی رکاوٹیں حایل کررہی ہے تلگودیشم کارکنوں میں بیمہ کی رقم کے چیکس کی حوالگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوے لوکیش نے کہا کہ اب تک تلگودیشم کے کارکنوں میں 10 کروڑ روپیے کی بیمہ کی رقم ادا کی گئی.انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس لیڈرس بھی کارکنوں کو بیمہ کی رقم دینے کے دعوی کررہے ہیں اب تک کتنے کارکنوں کو دئے گئے اس,کی وضاحت کریں.لوکیش نے چیف منسٹر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ تلنگانہ کا فاضل بجٹ تھا اب خسارہ میں چلے گیا.چیف منسٹر فارم ہاوز میں جب تک سوجایں گے یہاں کا بجٹ اسی طرح رہے گا.سنہرے تلنگانہ میں برقی چارج میں کیوں اضافہ کیا گیا.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button