تلنگانہ

اور جب وائی ایس شرمیلا نے پولیس پر ہاتھ اٹھایا۔۔۔۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 24 اپریل ( اردولیکس)  وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج پولیس کے ایک سب انسپکٹر اور خاتون کانسٹیبل پر اس وقت ہاتھ اٹھایا جب پولیس کی ایک ٹیم نے شرمیلا کے  پارٹی کے دفتر پہنچ کر انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔جس پر شرمیلا نے پولیس پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے ان پر ہاتھ اٹھا دیا ۔بعد ازاں انہیں جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا۔ شرمیلا اپنے دفتر سے باہر نکل رہی تھیں کہ پولیس نے ان کو روک دیا جس پر ان کی پولیس سے بحث وتکرا ر ہوگئی۔اس واقعہ سے لوٹس پاونڈ علاقہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔پولیس کے رویہ پر بطور احتجاج شرمیلا سڑک پر بیٹھ گئی۔پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد ان کو گاڑی میں بٹھاتے ہوئے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے شرمیلا کے خلاف دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button