جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع ایس پی کے دفتر میں امن کمیٹی کا اجلاس

نارائن پیٹ: 18 اگست (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع ایس پی دفتر میں آج ماہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع سطح پر امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنیا نے کہا کہ نارائن پیٹ میں محرم پر امن منانے کے لے محکمہ پولس کی جانب سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے نارائن پیٹ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر تہوار پرامن طور پر منائیں۔ کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کی اطلاع پولس کو دیں۔
اس موقع پر نارائن پیٹ کے مسلم قائدین سید شاہ غیاث الدین قادری’ محمد نواز موسی’ عبد السلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ سید محمود میاں معاون رکن بلدیہ’ سلیم کونسلر’ سرفراز حسین انصاری’ دستگیر چاند’ محسن احمد قادری’ محمد تقی موذن’ یسین ٹیلر’ محمود قریشی’ نصیر چاند’ محمد حسین لاٹھی ‘ محمد اظہر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button