جنرل نیوز

ایس.آئی او حیدرآباد کے کیڈرمیٹ سےقومی صدر برادر سلمان احمد ، ڈاکٹر طلحہ فیازالدین و دیگر کا خطاب

 

حیدرآباد_ اللہ رب العالمین ساتھ مضبوط تعلق قایم رکھنے کے لئے فرائض کا اہتمام کیا جائے کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے قرآن پاک اور حدیث مبارک کے مطابق نوجوانوں زندگی کو گزارنے کا مشورہ دیا برادر سلمان احمد قومی صدر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO)نےآج قمر فنکشن ہال ، ہمایوں نگر ، میں ایس آئی او حیدرآباد کہ”کیڈرمیٹ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا نوجوانوں کی بے راہ روی اختیار نہیں کرنی چاہیےکےخدا کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل پیرا ہونے کی شدید ضرورت ہے

 

آج مسلم نوجوان تعلیم سے کوسوں دور ہےہم کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم پر بھی خصوصی توجہ دینے کی شدید ضرورت ہےاور آج کے اس پرآشوب دور میں ماں باپ کے ساتھ جو ہمارا رویہ ہے بہت ہی بد بختانا ہے ہم کو ماں باپ کی عزت کرنی چاہئے ان کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیےان کی خدمت کرنا چاہیے ۔اس کے بعد ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین ، ​​ریاستی صدر ، ایس آئی او تلنگانہ نے بھی مخاطب کیا ۔ جنہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے الہام کی ضرورت پر چند الفاظ بھی کہے جن کی زندگی اللہ رب العزت کی خاطر قربانیوں سے بھری ہوئی تھی اور ہم کو حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹےحضرت اسماعیل السلام کو اللہ تبارک و تعالی کی خوشنودی کی خاطرقربانی کیلئے تیار کیا اسی طرح ہم کو آج اس قربانی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے ہم کو اپنی خواہشات کی قربانی مال و دولت کی قربانی آج کے دور میں دینا بہت ہی بڑا چیلنج ہے ۔

پروگرام کاآغاز کمسن قاری برادرمحمد عدنان کی تلاوت ترجمانی کے ساتھ ہوا برادرمحمد قیام الدین سیکریٹری حلقہ تلنگانہ نے تذکیر پیش کی برادر محمد اسلم نے ترانہ پیش کیا اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی پروگرام میں کووڈ قوانین پر سختی سے عمل کیا گیا تھا اور نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی پرتکلف عشائیہ کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button