نیشنل

ایر انڈیا کا بمپر آفر ۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر بھاری چھوٹ۔ تین دن تک ٹکٹس بک کروانے کی سہولت

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ سے تعلق رکھنے والی فضائیہ کمپنی ایئر انڈیا نے خصوصی سیل کا اعلان کیا ہے۔ 17 اگست سے 20 اگست تک ٹکٹس کی بکنگ پر رعایت دی جا رہی ہے۔یہ آفر 96 گھنٹوں کے لیے رہے گا۔ ایئر انڈیا نے فلائی ایئر انڈیا کے نام سے 96 گھنٹوں کے سیل کا آغاز کیا ہے۔

 

 

اس آفر کے تحت ملکی اور بین الاقوامی سفر کے لیے ٹکٹ بک کروانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے جس میں بھاری رعات دی جائے گی۔ 17 اگست سے 20 اگست کی رات تک یہ سیل جاری رہے گا۔ یکم ستمبر سے 31 اکتوبر کے درمیان ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل روٹ پر سفر کرنے والے مسافرین ٹکٹس بک کروا سکتے ہیں۔ ڈومیسٹک مسافرین کے لیے اکنامی کلاس ٹکٹ کی قیمت 1470 روپے سے شروع ہوگی

 

 

یہ بات ایر انڈیا کے ذمہ داران نے بتائی جبکہ بزنس کلاس ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار 130 روپے سے شروع ہوگی۔ ایر انڈیا ویب سائٹ، موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹس بک کروانے کی سہولت فراہم رہے گی۔ ایئر انڈیا موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ ایئر انڈیا بکنگ آفس یا ٹراول ایجنٹس کے پاس بھی ٹکٹس بک کروائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button