جنرل نیوز

مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری کے انتقال پر مولانا محمد اکبرالدین حسامی کی تعزیت

عادل آباد_ شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا و مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری کے انتقال پر مولانا محمد اکبرالدین حسامی جنرل سیکریٹری تنظیم الائمہ والموذنین و ناظم مدرسہ عزیزیہ دہی گاؤں عادل آباد نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم کی شہر حیدرآباد و ریاست تلنگانہ میں علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔آپ مدرسہ سبیل الفلاح ٹرسٹ کے ناظم،مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش کے نائب صدر،سٹی جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے صدر تھے۔آپ کی علمی و اصلاحی سرگرمیوں کے علاوہ رفاہی و فلاحی خدمات بھی نمایاں تھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button