ایجوکیشنجنرل نیوز

آئیٹا کو بہترین NGO سماجی خدمت اور ترقی کا قومی ایوارڈ برائے 2021. آئیٹا تلنگانہ کے

 

آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد یقین الدین نے اپنے صحافتی بیان میں اس بات کی اطلاع دی کہ اسو سی ایشن آف مسلم پرو فیشنلس کی جانب سے 15 اگست کو سماجی خدمات اور ترقی کی زمرے میں آئیٹا کو بہترین NGO کا قومی سطح کے ایوارڈ کا اعلان کیا۔
موصوف نے اسو سی ایشن کے صدر عامر ایڈریسے اور ہیڈ فاروق اے صدیقی انکی ٹیم کی کا ویشوں کی سراہنا کی کہ وہ مختلف NGO جو سماجی خدمات کے میدان میں کام کرتے آرہے ہیں انکی وقتاً فوقتاً ہمت افزائی کرتے آرہے ہیں اور اس میدان میں کام کرنے کی ضرورت و اہمیت کو فروغ بھی دے رہے ہیں وہ اس مقصد میں کامیاب خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موصوف نے اس ایوارڈ کو آئیٹا کےممبرس خاص کر یونٹ اور ضلعی ذمہ داروں کی محنت کا ثمر قرار دیا اور مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ایوارڈ ہماری ذمہ داریوں کے احساس میں مزید اضافہ بھی کرتا ہے اور مزید کام کرنے کی ہمت بھی بندھا تا ہے انشا اللہُ آئیٹا آنے والے دنوں میں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button