جنرل نیوز

ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کی خصوصی نشست _ ایک شام شاخ انور کے نام

ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوئی ۔ جسکی صدارت جناب ریاض خان صاحب سابقہ صدر ملت اسلامیہ نے فرمای اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب جمشید صاحب انجینئر حال مقیم حیدرآباد نے شرکت کی ۔ عادل آباد کے مشہور و معروف بزرگ شاعر جناب شاخ انور صاحب کی جگتیال آمد پر ادارہ نے ان کے اعزاز میں ایک شام شاخ انور کے نام ۔ منعقد کی اس شام کا آغاز برادر کامران ممبر یس ای او جگتیال کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔

 

جناب شاخ انور صاحب نے مسلسل اپنی تخلیقات سے حمد باری تعالیٰ اور نعمتیں پیش فرمائیں ۔ بعد ازاں روزنامہ سہارا کے اسٹاف رپورٹر حافظ عبدالحمید عابد صاحب مرحوم کی رحلت پر محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے تعزیتی قرارداد پیش کی مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ مشاعرہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔

 

جناب بشیر الدین لہری صاحب اور شعیب الحق طالب نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ جناب امین الدین صدر ادارہ نے نشست کی نگرانی فرمائی۔اس مشاعرہ میں جناب مسیح الدین افسر صاحب صدر مسیحا فاؤنڈیشن جناب عماد الدین عمیر صاحب امیر مقامی جناب ساجد پٹواری یم پی جے ۔ جناب محمد عبدالمجاہد عادل صدر اردو ورکنگ جرنلسٹ فاونڈیشن جناب سید سمیع الرحمن صاحب ۔ جناب تحسین الدین صاحب ۔ سید خواجہ نعیم الدین صاحب معتمد عمومی سنٹرل کمیٹی ۔ جناب نصیر خان صاحب اجو۔ اصغر احمد شاہ صاحب ۔ منیب الحق عامر۔ رافع نعیم سہیل احمد ڈسٹرکٹ پریسڈنٹ یس ای او جگتیال اور دوسرے افراد نے شرکت فرمائی ۔شعیب الحق طالب کے ہدیہ تشکر پر مشاعرہ اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button