جرائم و حادثات

نرسنگ کی طالبہ کا انتہائی بے دردی سے قتل، ہاتھ اور پیر کے رگوں کو کاٹ دیا گیا _ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں واردات

وقارآباد _ 11 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں نرسنگ کی ایک طالبہ کا انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع کے پرگی منڈل کے کڈکہ  پور گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں کی رہنے 19 سالہ  شیریشا  نے  انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد وہ وقار آباد کے ایک پرائیویٹ کالج میں نرسنگ کی تربیت لے رہی تھی ۔

 

سنیچر کی رات کچھ کام سے  سریشا گھر سے نکلی اور رات دیر گئے تک گھر واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے آس پاس کے علاقوں میں تلاش کیا۔ اتوار کی صبح گاؤں کے قریب ایک تالاب کے پاس سریشا کی خون میں لت پت نعش ملی۔ اس کے بعد گھر والوں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کررہی ہے  اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے

 

بتایا گیا ہے کہ سریشا کو نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔اس کے دونوں آنکھ باہر آگئیں اور ہاتھ اور پیر کے رگوں کو بھی کاٹ دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سریشا کی ماں کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ فی الحال حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button