جنرل نیوز

ٹمریزمیں آؤٹ سورسنگ تقررات۔ سارے طلباء کو امتحان میں شرکت کا موقع دینے آئیٹا تلنگانہ کا مطالبہ۔

 

میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا تلنگانہ کا ایک وفد پروفیسر جناب انور خان صاحب کی صدارت میں IAC اژیو س اڈریسنگ کمیٹی کے ممبرز محمد عبدالمعیز ، سید عبدالنعیم کی موجودگی میں ٹمریز کے سکریٹری جناب شفیع اللہ صاحب سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ اس وبائی دور میں جبکہ دو سال سے اسکول اور کالیجس بند پڑے ہیں طلباء سے تین سال کا تجربہ مانگنا نا معقول ہے اور مزید B.Ed اور PG میں یکسانیت کا لزوم مناسب نہیں بعض مضامین کے ساتھ یہ ناممکن ہے ان دو وجوہات کی بناء پر بہت سے طلباء کو امتحان لکھنے سے روکا جارہاہے اس اقدام سے اقلیتی تعلیمی اداروں میں اقلیتی عملہ کا داخلہ مشکل نظر اتاہے۔ وفد نے جناب لطیف صاحب، اکیڈیمک کو اڈرینٹر اور جناب دلاور صاحب ایڈیشنل سکریٹری سے ملاقات کرتے ہوے درخواست کی کہ سارے طلباء کو امتحان لکھنے کا موقع دیا جائے مزید اس بات پر بھی ذور دیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتیوں کو دیے جانے والے %4 فیصد تحفظات کو ان تقررات میں مدنظر رکھا جائے تاکہ اقلیتی طلباء و طالبات کو اپنائیت کا احساس ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button